خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زلزلہ

اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرا پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

اسلام آبا د سمیت پنجاب کے اضلاع جہلم ، چکوال، فیصل آباد ،لاہور،چنیوٹ خوشاب ، سرگودھا، جھنگ اور شیخوپورہ میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی حدود میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزافغان تاجکستان بارڈر تھا جس کی گہرائی 212 کلومیڑ تھی ۔