اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شوہر نے کہا تو شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دوں گی ، صبا قمر

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹر ویو میں بتایا کہ شادی کے بعد ان کا اداکاری جاری رکھنا مشکل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں صبا قمر نے میزبا ن کے سوال پر کہا کہ وہ ارادے کی اتنی پکی ہیں کہ اگر وہ اس چیز کا ارادہ کر لیں تووہ اداکاری بھی چھوڑ سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شوہر کی خواہش ہو گی تو وہ کچھ اور کرلیں گی لیکن اداکاری کو جار ی نہیں رکھ سکیں گی ۔


صبا قمر نے کہاکہ وہ وفاداری کے لیے اداکاری بھی چھوڑ سکتی ہیں ۔ میزبان نے جواب پر حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جس صبا قمر کو میں جانتی ہوں شاید وہ ادکاری نہیں چھوڑ سکے گی ۔

صبا قمر نے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد گھر پر شوہر کے ساتھ ڈرامہ کریں گی اور گھر پر ہی اداکاری کریں گی ۔