اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گپی گریوال کی ”لندن نہیں جاؤں گا“فلم کی تعریف

معروف بھارتی پنجابی اداکار،گلوکار اور فلم سازروپندر سنگھ گریوال المعروف گپی گریوال کی نئی آنے والی پاکستانی فلم ”لندن نہیں جاؤ گا“ کے ٹریلر کی تعریف۔

گپی گریوال نے فلم کے مرکزی کرداروں ہمایوں سعید اورمہوش حیات کو ٹوئٹر پیغا م میں ٹیگ کرتے ہوئے ”لندن نہیں جاؤں گا“کے متعلق لکھا کہ پہلی جھلک بہت اچھی لگ رہی ہے۔

گریوال کے ٹوئٹ کے جواب میں ادکارہ مہوش حیات نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی نئی فلم ”پوستی “ کی تعریف کی ۔

یاد رہے کہ ”لندن نہیں جاؤ گا“ فلم رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ، فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور سہیل احمد اور کبریٰ خان نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ ہیں ۔