اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، مصطفی ٰ کمال کی ٹانگ میں گولی لگی

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں گزشتہ روز پولنگ کے دوران کورنگی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی ٹانگ میں بھی گولی لگی ۔

گزشتہ روز ضمنی انتخابات کی پولنگ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں وہ بھی زخمی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اندھی گولی کس چیز کے ساتھ ٹکرانے کے بعد ان کے گھٹنے میں آ کر لگی ،گولی ان کے گھٹنے کی جلد میں پیوست ہوئی جوکہ آدھی باہر تھی جسے ہاتھ سے نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کے بعد اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کےامید وار محمد ابو بکر10 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز 10 ہزار 618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔