اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رحیم یار خان میں زیادتی کے ڈرسے تیزاب پینے والی لڑکی کے حیران کن انکشافات

رحیم یار خان میں پیزہ شاپ پر لڑکی کو حراساں کرنے پر تیزاب پینے کا معاملہ ۔پولیس نے متاثر لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان میں بتایا کہ پیزہ شاپ کے جی ایم نے اسے بیسمنٹ میں بلایا جہاں پہلے سے اس کے ساتھی مردو خواتین موجود تھے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے خوف سے خود کو واش روم میں بند کر لیا اور وہاں پر پہلے سے موجود واش روم کلینر پی لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 5 رکنی گینگ ضرورت مند خواتین کو نوکری کی لالچ دے کرمختلف طریقوں سے حراساں کرتے ہوئے بد فعلی پر مجبور کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سے قبل بھی لڑکیوں کو بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ بدنامی کے ڈر سے سامنے نہیں آ رہیں ۔

ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق پیزہ شاپ میں کام کرنے والی ساتھی لڑکیوں کے بیان بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔ واقع کے تمام پہلو بشمول جنسی حراسگی کے متعلق حقائق جاننے کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم مقرر کی گئی ہےجبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔