اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس نے سدھو موسے والا قتل کیس کے تمام ملزمان کو ”رسید“ کی مدد سے گرفتار کر لیا

نئی دہلی: تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار سادھو موسےوالا کے قتل کا معاملہ رسید کی مدد سے حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے گلوکار کے قتل میں استعمال ہونے والی کار سے ملنے والی ‘رسید’ سے قتل کے ماسٹر مائنڈ گینگسٹر لارنس بشنوئی سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور جرم میں ملوث 4 شوٹروں کی بھی شناخت کی۔

پولیس نے کہا کہ انہیں قتل میں استعمال ہونے والی کار سے پیٹرول کی رسید ملی ،تفصیلات کے مطابق رسید کےملزمان نے 25 مئی کو فتح آباد کے ایک پمپ سے پیٹرول ڈلوایا تھا۔ملزمان وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور گاڑیوں کو چھوڑ کر فرا ر ہوئے تھے۔

پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پیٹرول پمپ پر پہنچی جہاں سے پیٹرول ری فل کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سونی پت کے رہنے والے ایک شخص کی شناخت ہوئی جو ممکنہ طور پر شوٹر تھا۔

پولیس کو بعد میں جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں مل گئیں۔ پولیس نے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت علاقائی مدد فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ سادھو موسےوالا کو 29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا، جس کی ذمہ داری گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی۔