اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا زہرہ کیس: والد نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

دعا زہر ہ کے والد نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

درخواست میں دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے8 جون کودعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم سنایا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے صرف میڈکل رپورٹ پر فیصلہ سنایا جبکہ نادرا کے ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔پولیس نے کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے،درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون کو دعا زہرہ بازیابی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم سنایا تھا۔