اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر بہت بدل گیا ہے، نیتوکپور

بالی ووڈ کی سنیئر اداکارہ اور رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کی شادی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر کپور میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ۔ عالیہ نے رنیبر کو بہت محبت اور توجہ دی ۔

رنبیر کپور کی شادی کے بعد دیے گئے پہلے انٹرویو میں نیتو کپور نے کہا کہ شادی کے بعد رنبیر کپور پہلے سے بہت بدل گیا ہے دونوں ایک ساتھ بہت دلکش نظر آتے ہیں اور انہیں دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ جیسی لڑکی ان کی بہو بنی ۔ عالیہ کے گھرآنے سے ان کی فیملی مکمل ہو چکی ہے۔ عالیہ کے آنے سے صرف رنبیر کی ہی نہیں بلکہ ہماری فیملی میں بھی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں رنبیر کی شادی کو لے کر پریشان رہتی تھی ۔ لیکن اب ان کی ساری ٹینشن دور ہو چکی ہے۔