چیمپئن ٹرافی میں تاریخی فتح کے5 سال مکمل

قومی کرکٹ ٹیم نے5 سال قبل آج کے دن آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی تھی

پی سی بی جانب سے ٹرافی میں یاد گار لمحات اور اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کے بیان کی وڈیو جاری کر دی ۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یوں تو چیمپئن ٹرافی سے بہت سی یادیں وابسطہ ہیں لیکن فائنل میں فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کی بولنگ کو کبھی بھول نہیں سکتا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو بھی جیت کا کریڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر نے ٹیم کے مورال کو بلند کیا بھارت کے ساتھ پہلے میچ کے برعکس فائنل میچ میں زیادہ پر اعتماد تھے جس کی بدولت فتح یاب ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بس یہی کہا گیا کہ ہم نے بہترین کمبنیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ اظہر علی نے بطورسنیئر کھلاڑیوں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا اس دن قسمت بھی مہربان تھی فخرزمان نو بال پر آوٹ ہوئے جس کے بعد انہوں نے سنچری بنائی ۔

پاکستان نے فائنل میں ایک بڑے میچ کے دوران روایتی حریف کے خلاف جان ماری اور اللہ نے پاکستان ٹیم کو عزت دی ۔