اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد ان کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے متعلق دائر درخواست کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل سجاد علی نے دلائل میں کہا کہ ورثا ء پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تھے۔ ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے ہمارے والد کی روح کو تکلیف پہنچے گی ۔اہل خانہ پوسٹ مارٹم کے لیے رضامند نہیں ہیں ۔ان کا موقف ہے کہ ہمیں کس پر شک نہیں ۔

عدالت نے محفوظ کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد ان کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔