اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قوم یاد رکھے جب فیٹف پر کام ہورہا تھا ،امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کی مخالفت کی ، شیریں مزاری

تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری کا کہنا ہے کہ قوم یاد رکھے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔انہوں نے این آر او لینے کے لیے ہمارے دور میں فیٹف اصلاحات کی مخالفت کی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مبارک ہو امپورٹڈ حکومت کواور حنا ربانی کھرکو جنہیں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا۔

شیری مزاری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ اگر آپ میں شرم و حیا ہوتی تو آپ ہمارا شکریہ ادا کرتے،قوم سے اور ہم سے معافی مامنگتے۔کیونکہ جب ہم اس سنگین معاملے پر قانون سازی کر رہے تھے تو آپ مخالفت کر رہے تھے۔آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے قوم سے زیادتی کی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتراف کریں کہ عمران خان نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر بچایا۔حنا ربانی کھر جو باتیں اب کر رہی ہیں ان کی کوئی ضرورت نہیں ، جب کام ہو رہا تھا تب آپ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہوئے این آر او مانگ رہے تھے۔