اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہوش حیات ”انگریز “سے شادی کرنا چاہتی ہیں ، ہمایوں سعید

پاکستان ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی گورے یعنی انگریز یا غیرملکی سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں ۔

ہمایوں سعید آج کل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ساتھی اداکار گوہر رشید اور ادکارہ مہوش حیات کے ہمرا اپنی نئی آنے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی تشہیر کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

ایک پرگرام میں میزبان کی جانب سے مہوش حیات سے شادی کے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے مذاق میں کہا کہ مہوش حیات کسی گورے سے شادی کرنا چاہتی ہیں ۔

مہوش حیات نے جواب میں کہا کہ وہ ہر گز ایسا نہیں چاہتی، یہ جھوٹ بول رہے ہیں ،جس پر ہمایوں سعید نے جوا ب میں کہا کہ نہیں یہ فلم کے سیٹ پر ہر وقت یہی کہتی نظر آتی تھی کہ مجھے صرف گورا چائیے۔

مہوش حیات نے مسکرا کر جواب دیا کہ چاہے ”گورا“ ہو یا ”کالا“لیکن دل والا ہونا چائیے۔

مہوش حیات نے ہمایوں سعید سے اپنی پہلی ملاقات کے متعلق بتایا کہ پہلی بار ملنے پر ان کی لڑائی ہو گئی تھی ۔ ہماریوں سعید نے مہوش حیات کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سیٹ پر آتے ہی رونق چھا جاتی ہے۔ یہ سیٹ پر زیادہ وقت آئینے کے سامنے ہی گزارتی ہیں لیکن کسی کو پریشان نہیں کرتی ۔

جواب میں مہوش حیات نے کہا نہیں میں سیٹ پر زیادہ وقت موبائل پر انسٹاگرام سکرولنگ میں گزارتی ہوں ۔

یار رہے کہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“بڑی عید پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔