اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخظ واپس بھجوا دیا

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای وی ایم مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق سے متعلق ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں ۔ تمام حکومتوں ،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں ۔

ایوان صدر کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ادراک ہے کہ بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دی جائےگی ۔ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لئے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ عمل ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے الیے ایک پیغام چھوڑنا چاہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی خاص طور پر ای وی ایم مشین کو موثر طور پر استعمال کرنے میں مسائل کا حل موجود ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی متنازعہ اور چیلنج شدہ انتخابی ابہام کم کر سکتی ہے ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارے انتخاب کے عمل میں شفافیت کے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے ۔ چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہو ۔ہمیں مسائل کے حل کے لیے جدید اور سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔