اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لارنس بشنوئی گینگ کا کرن جوہر سے بھتہ وصول کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر مبینہ طور پر سلمان خان کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھتہ خوری کے اگلے ہدف کی فہرست میں شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن سدھیش کامبلے عرف مہاکل نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں کے سامنے اعتراف جرم کیا ہے کہ وہ کرن جوہر سے دھمکی آمیز خط کے ذریعے 5 کروڑ روپے کا بھتہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

موسےوالا کے قتل کیس میں گرفتار سنتوش جادھو کے قریبی ساتھی کامبلے نےتفتیش کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ بشنوئی کے گینگ نے مبینہ طور پر کرن کو دھمکی دے کر 5 کروڑ روپے بٹورنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم ایک سینئر پولیس افسر نے خبردار کیا ہے کہ ان دعوؤں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹس کےمطابق کامبلے نے پولیس کو موسے والا قتل کی سازش اور بشنوئی گینگ کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔