اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تاریخ رقم:پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

کراچی، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بجکر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ” آئی کیوب قمر“ چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔

انسٹی ٹیوٹ اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کورکمیٹی ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف فوٹوز لی جائیں گی۔

چاند کا یہ مشن ٹوٹل 53 دن پر مشتمل ہے، یہ مشن چین اور سپارکو کے تعاون سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے۔

urdu news today

ان کا کہنا ہے کہ جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینیئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کوخراج تحسین پیش کیا۔