سیٹھ عابد کی بیٹی کا قاتل لے پالک بیٹا نکلا

لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں گزشتہ روز قتل کی جانے والی 60 سالہ خاتون فرح کو لے پالک بیٹےفہد نے گولی مار کر قتل کیا۔

پولیس نے مطابق معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کو لے پالک بیٹے فہد نے رشتہ کے تنازعہ پر گولی مار کر قتل کیا۔ فہد نے تفتیش نے دوران بتایا کہ ماں پسند کی شادی کے خلاف تھی جس کے باعث انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کے ڈر سے کرائم سین خراب کیا اور ماں کو قتل کرنے کے بعد پستول چھپا دی۔ملزم کی جانب سے معاملے کو خودکشی کو رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس نے ملزم کو متضاد بیانات پر حراست میں لیا تھا جس کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے پستول برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 60 سالہ فرح بی بی نے3 لے پالک بچے گود لے رکھے تھے جن میں 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے۔ جبکہ ان کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں ۔