شئے گِل نئے گانے میں بلال مقصود کے ساتھ نظر آئیں گی

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 سے شہرت پانے والی پاکستانی گلوکارہ شئے گِل بہت جلد اگلے پروجیکٹ میں معروف گلوکار بلال مقصود کے ساتھ نظرآئیں گی ۔

بلال مقصود نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شئے گِل کے ہمراہ سیلفی شئیر کرتے ہوئے تحریر میں لکھا کہ شئے گِل کے ہمراہ کام کاتجربہ بہت اچھا رہا۔بلال مقصود کا کہنا تھا کہ شئے گِل کے ساتھ نیا گانا آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں ۔

بلال مقصود نے گانے کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی ۔