اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا، سندھ ہائی کورٹ کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم نامے کے خلاف عامر لیاقت کے بچوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقامی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 23 جون کو عامر لیاقت کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔

عامر لیاقت 9 جون کو اپنے گھر کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی ۔