اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موسے والا قتل کیس میں استعمال کیے گئے ہتھیار پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھارت پہنچے ، بھارتی میڈیا

پنجابی ریپر سدھو موسے والا قتل کیس میں استعمال ہو نے والے ہتھیاروں کے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہتھیار پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھارتی ریاست گجرات تک پہنچائے گئے ۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈین ایکسپریس نے پولیس ذرائع کے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے کہ موسے والا قتل کیس میں ملوث 3 شوٹرز کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقہ کچے سے گرفتار کیا گیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ شوٹر پریاورت عرف فوجی نے واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سے ڈرون کے ذریعے منگوائے ۔شوٹر کو موصول ہونے والے ہتھیاروں میں 1 اے کے 47،انڈر بیرل گرنیڈ لانچر،9 ڈیٹونیٹر اور 9 دستی بم شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اگر فائرنگ کا حملہ ناکام ہوتا تو شوٹرز کی جانب سے موسے والا کی گاڑی پر بم برسائے جانے تھے۔