اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پیٹرول مزید مہنگا اور 12 لاکھ سے کم آمدن پر ٹیکس عائد ہو گا، آئی ایم ایف کی نئی شرائط

آئی ایم ایف سے قسط وصولی کا معاملہ ، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پر گیا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں ہر ماہ 5 روپے اضافہ کیا جائے گا۔لیوی ٹیکس مرحلہ وار 50 روپے تک لے جایا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف 7445 ارب روپے تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے مالی سال 2022-23 میں ٹیکس کی مد میں 55 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 6 سے 12 لاکھ روپے کی آمدن والے شہریوں سے 2 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سالانہ 15 کروڑ آمدن پر 1 فیصد،20 کروڑ پر2 فیصد،25 کروڑ پر3 فیصد جبکہ30 کروڑ پر 4فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد بجٹ کا حجم 9900 ارب روپے ہو جائے گا جو کہ 10 جون کے پیش کیے جانے والے بجٹ سے 400 ارب روپے زائد ہو گا۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مزاکرات جاری ہیں جس کا مسودہ جمعہ کو فراہم کیا جائے گا۔