عامر لیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، سماعت آج ہو گی

کراچی کی مقامی عدالت کے فیصلے کے بعد عامر لیاقت کے دونوں بچوں کی جانب سے آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مقامی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کو رکوانے کے لیےفوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے ،کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کا2رکنی بینچ آج کرے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔عامر لیاقت 9 جون کو اپنے گھر کے ایک کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھےجبکہ اسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی ۔