اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈ ل سے نوازا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ،جو سعودی عرب کے بانی کے نام پر ہے ۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلق میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی نمایاں خدمات اور کوششوں کے اعتراف میں انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ سے نوازا ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔ملاقات میں دفاعی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی گی ۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔