اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میت پر کروڑوں لوگ بھی اکٹھے ہو جائیں تو مردہ زندہ نہیں ہوتا، فضل الرحمان کا عمران خان پر لفظی وار

جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران حکومت اگر مزید رہتی تو ملک تباہ ہوجاتا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کا آئین امریکہ اور مغربی ممالک کے نشانے پر ہے ۔ تمام سیاسی قوتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ضروری تھا۔

عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا قرار دیا اور معیشت کو مشکلات میں ڈالا ۔سابقہ نااہل حکومت کے خلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ۔عمران خان کو لگتا تھا کہ جو منہ میں آئے گا بولتا چلا جائے گا۔لیکن اب امریکی سازش کے ایجنڈے پر خاموش کیوں ہیں ،لوگ عمران خان کے جھوٹ کو جان چکے ہیں ۔ اگرمیت پر ایک کروڑ لوگ بھی اکٹھے ہو جائیں تو مردہ زندہ نہیں کیا جا سکتا ۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل حاصل کیے گئے علم پر عمل کرے ۔بیرونی سازش کے ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا ۔معاشی عدم استحکام آپ نے عمرانی حکومت میں دیکھ لیا ۔