اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسقاط حمل کے حقوق کو کالعدم قرار دینے کے بعد امریکا میں مظاہرے

امریکا میں نصف صدی پرانےاسقاط حمل قانون کو کالعدم قرار دینےکے فیصلے کی مذمت کرنے کے لیے مظاہرے پھوٹ پڑے ۔

گزشتہ روزامریکی سپریم کورٹ کےبینچ میں شامل 6 ججزنے کیس کے حق میں جبکہ 3 نے مخالفت میں فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین خواتین کو اسقاط حمل کا حق نہیں دیتا اس لیے یہ حق عوام اور ان کے نمائندوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے بعدواشنگٹن ڈی سی میں سپریم کورٹ کے باہرعدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ نیو یارک سٹی، لاس اینجلس، شکاگو، آسٹن، ہیوسٹن، نیش وِل، کنساس سٹی، ٹوپیکا، ٹلاہاسی، میامی، اوکلاہوما، بوائز، نیو اورلینز اور ڈیٹرائٹ میں مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔فیصلے کے خلاف لندن اور برلن میں بھی احتجاج کیا گیا۔


دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے کو انتہا پسندا نہ اور افسوسناک غلطی قرار دیا ہے۔

صدر بائیڈن نے ملکی کانگریس پر زور دیا کہ اسقاط حمل سے متعلق طبی سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ۔

اس کے علاوہ دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی امریکی ریاستوں میں فوری طور پر اسقاط حمل سے متعلق طبی سہولیات کی فراہمی پر پابندی لگادی گئی ہے۔