اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضمیرفروش منحرف اراکین کو (ن )لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دی ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،20ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کےبیانیےپرمہرلگائی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ فضل الرحمان کی سازش کروانےکااعتراف بونڈا مذاق ہے۔سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہےجبکہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہےاور نہ ہی ایف اے ٹی ایف نےگرے لسٹ سے نکالا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،20ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کےبیانیےپرمہرلگائی ہے۔قومی غیرت نےان منحرف اراکین کو مستردکرناہے۔چوہدریوں کو لڑادیا،ایم کیو ایم کولائن میں لگادیا۔ابھی ٹریلر چلاہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔