اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ بلدیاتی انتخابات:متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بدنظمی ،پولنگ عملہ اغوا، سامان چھین لیا گیا،احتجاج

سندھ کے 14 اضلاع میں بلیداتی انتخابات کے لیے پولیگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پولنگ اسٹیشنشز پر شدید بد نظمی کی اطلاعات ہیں ۔

کندھ کوٹ میں پولنگ کے عملے کو اغوا کر لیا گیا ۔

پرزائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ سوشل سیکورٹی پولنگ اسٹیشن پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی جب کہ مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر پولنگ کا سامان لوٹ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے واقعے کا مقدمہ 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز میں پولنگ کے دوران تصادم میں مخالفین نےے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائیں ۔تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔

کندھ کوٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی گاڑی پر پر مخالفین نے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہید بے نظیر آباد میں3 پولنگ اسٹیشنز پر عملے سے الیکشن مٹیریل چھین لیا گیا ہے۔