اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق آئی سی سی امپائراسد رؤف لنڈے کے کاروبار سے منسلک

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے منسلک رہنے والے سابق امپائر اسد رؤف آج کل لاہور کے لنڈا بازار میں کپڑوں اور جوتوں کی دوکان چلا رہے ہیں ۔

اسد رؤف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور علیم ڈار آئی سی سی کے الیٹ پینل میں رہے اس کے بعد ابھی تک کسی پاکستانی کو وہاں تک پہنچتے نہیں دیکھا اور نہ ہی آئندہ ایسی کوئی امید ہے ۔

سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم قرار دیا ۔کیس کے لئے نہ وکیل کی سہولت دی گئی اور نہ ہی ویزا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امپائرز کی ٹریننگ کے لیے بھی نہ تو پی سی بی اور نہ ہی آئی سی سی کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہمیں کوئی خدمات پیش کرنے کا کہتا ہے تو ہم کرتے ہیں ،لیکن جب کسی کو دلچسپی نہیں تو کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی ۔

لنڈے میں کاروبار کرنے کے حوالے سے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ مجھے لنڈے کا کاروبار کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی، حلال رزق کمانے کے لیے ریڑی بھی لگانا پڑی تو میں اس کام کا بھی حوصلہ رکھتا ہوں۔