اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ:14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کے لیے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں ۔

آج لاڑکانہ ڈویژن کے 5اضلاع جیکب آباد ،کشمور ،شکارپور، لاڑکانہ اور شہدادکوٹ کی عوام بلدیاتی نمائندے چنیں گے ۔

سکھر ڈویژن کے 3اضلاع، بے نظیر آباد ڈویژن کے 3اضلاع اور میرپور خاص کے 3اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جا ری ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف ڈویژن میں ایک ہزار ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کے علاوہ رینجرز بھی حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کی گئی ہے۔