اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے،شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لیوی ٹیکس کے بعد پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی غریب آدمی کیسے زندہ رہے گا۔مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ملک کو تباہ و برباد کر دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ان کی تجربے کاری نے ملک برباد کر کے رکھ دیا۔