اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ:امتحانات ختم ہونے کی پارٹی،نائیٹ کلب میں 20 طالب علم ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے جنوبی شہر ایسٹ لندن کےایک عارضی نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر کنانا نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔تاہم اموات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے جسم پر تشدد یا زخموں کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے ۔

پولیس کے مطابق طالب علم امتحانات ختم ہونے کے بعد رات کو نائیٹ کلب میں پارٹی کر رہے تھے۔لاشیں کرسیوں اور میزوں کے اوپر پڑی ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس میں اموات کی وجہ سامنے آ جائے گی ،جس کے بعد لاشیں لواحقین کے سپرد کر دی جائیں گی

مقامی ٹیلی ویژن نے پولیس افسران کو شہر میں کلب کے باہر جمع ہونے والے والدین کے ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا۔