اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلدیاتی انتخابات فوری روکے جائیں ، الیکشن کمیشن اپنی کارکردگی دیکھے، وسیم اختر

ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو عملے اور بیلٹ باکس اٹھا کر لیے گئے ۔انتخابی نشان بیلٹ پیپرز پر تھے ہی نہیں ۔ الیکشن کمیشن اپنی کارکردگی دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرن آوٹ پہلے ہی کم ہے۔ فائنرگ کے واقعات کے بعد لوگ خوف میں مبتلا ہیں ۔اس خوف کے عالم میں صاف اور شفاف الیکشن کیسے ممکن ہیں ۔

وسیم اختر کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نواب شاہ اور میر پور خاص میں الیکشن رکوائے ۔ بیلٹ پیپرز اور حلقہ بندیوں کو دوبارہ دیکھا جائے ۔یہاں دھاندلی کا بازار گرم ہے۔الیکشن پیپلز پارٹی پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔