اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ بلدیاتی انتخابات:ڈاکو عملے کے 7 ارکان کو اغوا کر کے پولنگ کا سامنا بھی ساتھ لے گئے

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کی یونین کونسل درڑ کے پولنگ سٹیشن نمبر 28 سے پولنگ کے عملے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ۔

پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔ڈاکو پولنگ عملے کے 7 ارکان کو اغواء کر کے فرار ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھیو گینگ کے ڈاکوؤں نے پولنگ کےعملے کو اغوا کیا جبکہ ڈاکوجاتے وقت پولنگ کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق پولنگ عملے کے ارکان کو بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔