اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی جاسوسی کے لیے گھر میں ڈیوائس لگانے والا ملزم پکڑا گیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کرنے والا ان کا اپنا ہی ملازم نکلا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کا ایک ملازم ان کے بیڈ روم میں جاسوسی کی ڈیوائس لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملازم کو عمران خان کی سکیورٹی نے حراست میں لیا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ملازم کو عمران خان کی جاسوسی کے لیے پیسے دیے گئے تھے۔