اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوارگرنے سے 3بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کا واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا جہاں ابتدائی طور پر 12 سالہ ثقلین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کیا جہاں 2 مزیدبچے جاں بحق ہوگئے ۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیر اعلی نے زخمی بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے بہتر علاج کے لیے ہدایات جاری کی ۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔