اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بوڑھا ہو چکا ہوں،رومانوی کردار ادا کرتے شرم آتی ہے، شاہ رخ خان

بالی ووڈ میں کنگ کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان انڈسٹری میں اپنے 30 سال مکمل کر چکے ہیں ۔ شاہ رخ خان نے ا س حوالے سے انسٹا گرام لائیو پر مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ میں گفتگو کی اور ان کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ اب آپ راہول اور راج جیسے کرداروں میں کیوں نظر نہیں آتے۔ بالی ووڈ میں رومانس کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب رومانوی کردار کرنے کی میری عمر گزر چکی ہے۔

اپنے سے عمر میں کہیں چھوٹی ہیروئنز سے رومانس کرنا اب مجھے عجیب لگتا ہے اور میں اس میں خود کو مطمئن نہیں سمجھتا انہوں نے کہا ایک بار اسی طرح ایک فلم میں خود سے چھوٹی ساتھی اداکارہ سے رومانس کے دوران انہیں بہت ہچکچاہٹ کا سامنا رہا، ایسا ہونا نہیں چاہئیے تھا،لیکن میرے ساتھ ایسا ہوا۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ مجھےیاد نہیں کہ کون سی فلم میں آخری بار راہول کا کردار ادا کیا تھا ۔ پیشہ ورانہ اداکار ہونے کی حثیت سے مجھے بہت سے رولز آفر ہوتے ہیں لیکن میں وہی کردار ادا کرتا ہوں جس میں مجھے مزہ آئے ۔میں صرف اتنا ہی کام اور ترقی کرنے کی خواہش رکھتا ہوں جتنا میں کر سکتا ہوں ۔

شاہ رخ خان نے اپنے مشہور زمانہ رمانوی کراداروں کے متعلق کہا کہ میں اس کے لیے یش راج ، ادتیہ راج اور کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے راہول اور راج جیسے کرادار آفر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے لیےیہ ایک خواب ہوتا ہے کہ اسے کردار کے نام سے پکارا جائے ۔