اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 7 دہشتگرد ہلاک ،پاک فوج کے2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میں 7دہشت گررد ہلاک ہوگئے ،پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ صوبیدار منیر حسین اور حوالداربابو خان نے جان وطن عزیز پر قربان کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ علاقے کی کلیئرئنس کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔