اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت نے روس سے خام تیل کی درآمد پر غور شروع کر دیا

تفصیلات کے مطابق روسی سے خام تیل کی درآمد کے لیے وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریزسے تجاویز طلب کر لیں ۔

اس حوالے سے پاک عرب ریفائنری ،نیشنل ریفائنری ،بائیکو اور پاکستان ریفائنری کو خط لکھے گئےہیں۔خطوط میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ روسی تیل کا گریڈ کیا ہے؟اور کس ریفائنری میں کتنا روسی خام تیل صاف کیا جا سکتا ہے؟

روس سے تیل کی خریداری میں ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟اور اسے پاکستان لانے میں کتنے اخراجات ہوں گے؟

عرب ممالک سے خریدا جانے والے خام تیل اور روسی خام تیل کے اخراجات میں موازنے پر بھی سوالات کیے گئے ہیں ۔

خط میں ریفائنری سے خلیجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔