اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

والدین ضِد چھوڑ یں ، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کر لیں ، دعا زہرہ

کراچی سے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا ایک اور نیا انٹرویو منظر عام پر آ گیا ہے جس میں انہوں تمام الزامات کی ترید کی ہے۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے شوہر پر تنقید کرنے والے تمام یو ٹیوبرز کو صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ میں سب کو جانتی ہیں کون میرا کتنا خیر خوا ہے۔شوہر کوگینگ یا مافیا کہنے والے سن لیں کہ میں اپنی مرضی سے ظہیر کے پاس آئی اور میں جوکچھ کہتی ہوں اپنے ہوش وحواص اور مرضی سے کہتی ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں کو ظہیر کے متعلق سب معلوم تھا۔میرے والد زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے۔ظہیر کے نام پر ہمیشہ گھر سے مار پڑتی تھی ۔

ایک سوال کے جواب میں دعا نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا دوستوں والا رشتہ رکھوں گی کہ اسے گھر سے بھاگنا نہ پڑے۔

دعا کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے چھپ کر نہیں پھر رہے ۔میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں ۔دعا نے والدین سے درخواست کی کہ وہ ظہیر کو قبول کریں اور ضدِ چھوڑ کر اس معاملے کو ختم کریں ۔