اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یونان سے 2ہزار سال پرانے ہرکولیس کے مجسمے کا سر دریافت

ہرکولیس کے مجسمے کاسریونان میں قدیم رومن جہاز کے ملبے سے نکالا گیا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے ہرکولیس کے 2000 سال پرانے مجسمے کے سر کے ساتھ ساتھ انسانی دانت اور دیگر نوادرات بھی دریافت کیے۔

عالمی میڈیا کے مطابق رومن دور کا ایک مال بردار بحری جہازجو 120 سال پہلے یونانی جزیرے سے دریافت ہوا تھا جسے ماہرین دنیا کا سب سے امیر ترین قدیم جہاز کا ملبہ قرار دیتے ہیں۔

حالیہ دریافتوں میں اس جہاز سے مزید خزانے حاصل ہوئے ہیں۔

زیر آب آثار قدیمہ کے ماہرین نے ہرکولیس کے 2000 سال پرانے مجسمے کے سر کے ساتھ ساتھ انسانی دانتوں کی طرح دیگر نوادرات بھی دریافت کیے۔دی گارڈین کے مطابق، جنیوا یونیورسٹی کے ساتھ زیر آب مشن کی نگرانی کرنے والے کلاسیکی آثار قدیمہ کے ماہر پروفیسر لورینز بومر نے کہا کہ ہمیں ہرکولس کا سر مل گیا ہے۔مجسمےمیں یونانی اور رومی افسانوں کی عظیم بہادر شخصیتوں تمام خصوصیات پائی گئی ہیں ۔ظاہری خصوصیات کی بدولت یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہرکولیس کے مجسمے کا سر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے ساحلی علاقے میں غوطہ خوروں کی ایک ماہر ٹیم نے 2 ہفتوں کی جدو جہد کے بعد جہاز کے نچلے حصے کی جانچ بھی مکمل کر لی جو پہلی بار1900 میں دریافت ہوا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ نے2 بڑے پتھروں کو ہٹانے کے بعد سر دریافت کیا جس کے ساتھ 2 انسانی دانت بھی دریافت کئے گئے ۔اس کے علاوہ سونے ،چاندی اور کانسی کے کیل بھی برآمد کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دانتوں کے ڈی این اے اور سائنسی بنیادوں کی جانچ کے بعد مزید رازوں سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملبے سے اس دور کے سمندروں کے نقشے بنانے والا ایک آلہ بھی دریافت کیا گیا ہے جسے ماہرین دنیا کا سب سے پہلا اینا لاگ کمپیوٹر قرار دے رہے ہیں ۔