بجٹ بل منظور، 50 ہزار سے زائد ماہانہ آمدن پر ٹیکس عائد

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ منظور کر لیا،در آمدی موبائل فونز، پٹرولیم مصنوعات،ایل پی جی اور 50 ہزار سے زائد ماہانہ آمدن پر ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے منظور کردہ فنانس بل میں امپورٹڈ موبائلز پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اور انجن آئل پر بھی 50 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ۔

گھریلو سیلنڈر چلانے والی ایل پی جی پرفی کلو30 روپے لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے دعویٰ کی پاسداری نہ کی جا سکی ،50 ہزار سے 1 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر بھی 2اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ 1 لاکھ سے 2 لاکھ کی ماہانہ آمدن پر15 ہزار فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ماہانہ 2 لاکھ سے 3 لاکھ کی کمائی پر1 لاکھ 65 ہزار سالانہ جبکہ 2 لاکھ سے اضافی آمدن پر20 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔