اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر ادارے نیوٹرل رہیں گے تو عمران خان کبھی واپس نہیں آئیں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج ادارے نیوٹرل ہوئے تو عمران خان شکایت کر رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل کیسے ہو سکتے ہیں ۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر ادرے نیوٹرل رہے تو ان جیسی غیر جمہوری قوتیں پاکستان کے ایوانوں میں نہیں پہنچ سکیں گی ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ادارے نیوٹرل ہوئے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں ان کی ضماتیں ضبط ہو گئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کے الیکشنز کی بدولت یہ ایوانوں میں آئے آج جب ہم جیت گئے تو ان کا رونا دھونا شروع ہو چکا ہے۔ہم نے آمریت کا دور دیکھا اور اس کا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کو شکست دینے کے لیے ملک میں دھاندلی متعارف کرائی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے جیالے ہر دور میں آمریت کے خلاف کھڑے رہے۔