اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں آج بادل گرجیں گےاور بارش جم کر برسے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا آج سے شروع ہونے والا سلسلہ 4 جون تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، لاہور ،اسلام آباد اور خیبر پختون خواہ سمیت آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی ، محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ4 جون تک جاری رہنے کے امکانات ہیں جبکہ ملک کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز آندھی کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 جولائی تک پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ 3 سے 5 جولائی کے درمیان کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسنے کے امکانات ہیں ۔

خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں گرچ چمک کے ساتھ باش برسے گی ۔