اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں طویل دورانیے کی لوڈ شیدنگ،شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے زیادہ

ملک بھر میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوانیے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 675 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار22 ہزار226 میگا واٹ ہے۔ دوسری جانب ملک میں بجلی کی طلب 29 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔

شارٹ فال کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لوڈ کی وجہ سے مختلف فیڈرز میں خرابی کے باعث بھی بجلی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نقصان والے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر چکی ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیادہ تر فیڈرز پر دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔