اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دےرہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پیپلزپارٹی کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی۔چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے۔آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا،حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے،جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہی آرہی،اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا 63-اے ا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا،50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی،اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہی چل سکتا،اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا،2 تاریخ کو لال حویلی سے پریڈ گراونڈ جاؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔