اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نےحمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کو وڈیو لنک پر طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ،تحریک انصا ف نے انتخابات کے لیے 7 دن کا وقت مانگ لیا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےچیف جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور عدالت میں پیش ہوئے جبکہ لاہور سے امتیاز صدیقی وڈیو لنک پر سماعت میں شریک ہوئے ۔

وقفے کے بعدتحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے مزید 24 گھنٹوں کا وقت دیا جائے ۔مشاور کے بعد اپنا موقف دیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پرویز الٰہی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا موقف ہے۔وکیل عثمان منصور نے دلائل میں کہا کہ پرویز الہیٰ عید کےبعد انتخابات چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز کو وڈیو لنک پر بلا لیتے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ ہم ابھی کوئی بھی حکم پاس نہیں کر رہے دونوں اشخاص آ جائیں ان کا موقف بھی لے لیتے ہیں ۔4 بجے سے پہلے فیصلہ کریں گے۔