اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کی ایک درجہ تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھویں سے ایک مرتبہ پھر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی، گرین شرٹس 42 میچز میں 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ رینکنگ میں 124 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور سری لنکا پانچوے اور انگلینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔بنگلادیش نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن سنبھال حاصل کرلی، اسی طرح ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ کی ٹیم بارہویں پوزیشن پر ہے۔