اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکارایوب کھوسہ کھانے پکانے کے بھی شوقین نکلے

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ان چند فنکاروں میں سے ہوں جس کو چاروں صوبوں کے کھانے بنانے آتے ہیں، کھانا پکانا میرا شوق ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے پنجابی، سندھی، پشاوری اور بلوچی کھانے بنانے آتے ہیں مگر ان میں سے بریانی اور سجی زیادہ اچھے طریقے سے بناتا ہوں اور اس کے ساتھ کڑاہی گوشت کی بھی دوست تعریف کرتے ہیں۔ایوب کھوسہ نے کہا کہ مجھے اپنے ملک میں چاروں صوبوں کی ثقافت پسند ہے اور خاص طور پر بلوچی ثقافت مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے۔