اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا کی ریاست کینٹکی میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

امریکا کی ریاست مشرقی کینٹکی میں موسلا دھار بارشوں کےباعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں4 بچے بھی شامل ہیں۔

اتوار کو کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے اعلان کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہےجبکہ سیلاب کے باعث ہزاروں متاثرین کے لیے خوراک، پانی اور پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے ریلیف کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے میںہونے والے بارشوں کے سلسلے کے دوران ابھی تک ریاست کی 5 بڑی کاؤنٹیز متاثر ہو چکی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں کو چھو رہا ہے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث ریاست میں سڑکوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ چند علاقوں میں چھوٹے ڈیم ٹوٹنے کی بھی اطلاع ہیں ۔سیلاب اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث ریاست کے سیلاب زدہ علاقے پانی کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث مکان پر درختوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ چند علاقوں میں موبائل فون ٹاورز گرنے کے باعث سروس معطل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ چھتوں اور درختوں پر پناہ لینے کے لیے مجبور ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 435 کے قریب چھتوں پر پناہ لیے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے وفاقی فنڈجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔