اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں،غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہو گئی ہیں۔جبکہ مہنگائی38 فیصد بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہوں گےتو افراط زر ہی نہیں معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم اے کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں کرائم100 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔