اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق دوران سفرچیئرمین این ڈی ایم اے نے ریسکیو ریلیف اور امددای کارروائیوں کے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث 124 افراد جابحق ہو گئے ہیں ۔

بلوچستان میں نصیر آباداور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں اور بپھرے ہوئے برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور اور بدین سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے بستیاں بہا کر لیے گئے ۔

لک بھر میں سیلاب کے باعث اس وقت درجنوں اضلاع اور سینکڑوں دیہات اور گاؤں متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے اور ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہیں ۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں کی نظر ہو چکے ہیں ۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی میں ڈوب کر تباہ ہو چکی ہیں ۔خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث124 افراد انتقال کر گئے ۔